آج بھی لیگی قائدین اور کارکنان تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں
گوجرانوالہ 19 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جو حصول وطن کے بعد تعمیر وطن کیلئے کوشاں ہے مسلم لیگی قائدین اور کارکنان آج بھی جذبوں سے سرشار ہیں اور ارض مقدس کی تعمیر و ترقی کے ساتھ امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن گوجرانوالہ نے ضلعی سیکرٹریٹ میں حصول پاکستان میں مسلم لیگ کا کردار کے موضوع پر منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حصول پاکستان میں انگریز اور ہندو کی بے انتہا مخالفت اور دشمنی کے باوجود علامہ محمد اقبالؒ ، قائد اعظم محمد علی جناحؒ لیاقت علی خان اور محمد علی برادران سمیت تمام لیگی قائدین نے ثابت قدمی اور جہد مسلسل سے آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا بیشتر قائدین نے تحریک کے دوران اپنی صحت کی بھی پرواہ نہیں کی چنانچہ بہت سے قائدین جن میں خود محسن پاکستان محمد علی جناحؒ بھی شامل تھے بہت جلد داغ مفارقت دے گئے محترمہ شازیہ میر نے کہا کہ آج بھی لیگی قائدین اور کارکنان تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں ہمارے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف دن رات کی پرواہ کئے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں قوم مسلم لیگ کی کل اور آج کی قربانیوں سے آگاہ ہے