کھیل

آئی پی ایل 2018،چنئی سپر کنگ نے افتتاحی میچ میں ممبئی انڈینز کوشکست دے دی

ممبئی (نیوز وی او سی آن لائن)آئی پی ایل 2018کے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگ کی ٹیم نے ممبئی انڈینزکو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ایک وکٹ سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی کے وان کھیڑے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں چنئی سپر کنگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے ،اوپنر بلے باز روہت شرما 15،ایشان کشن 40، سوریا کمار یادیو 43،کرنال پانڈیا 41اور ہردیک پانڈیا نے 22رنز کی اننگز کھیلی ۔ 166رنز کے تعاقب میں چنئی سپر کنگ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ڈیوائن براوو کے68رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا ۔کھیل میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب چنئی سپر کنگ کے میچ جیتنے کی تمام امیدیں دم توڑ چکی تھیں اور لگ رہا تھا کہ ممبئی انڈینز با آسانی یہ میچ جیت جائے گا تاہم براوو نے محض 30گیندوں پر 7چھکوں اور 3چکوں کی طوفانی اننگز کھیل کے ممبئی انڈینز کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔شاندار بیٹنگ پر براوو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئی پی ایل 2018ء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بھارتی ستاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button