آئی جی سندھ کی ذیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ اینڈ ریگولیٹری نظام کو مذید بہتر کیئے جانے سے متعلق اجلاس۔۔۔
کراچی 010 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آج آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی روانی کے حوالے سے اختیار کردہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مذید ضروری احکامات دیئے۔۔
واضح رہیکہ یہ اجلاس آئی جی سندھ نے گذشتہ روز ڈرگ روڈ ودیگر مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام اور شہریوں کی پریشانی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے طلب کیا تھا
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی،زونل ایس ایس پیز ٹریفک ،اے آئی جی آپریشنز سندھ اوراے جی ایڈمن سی پی او نے شرکت کی۔۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ رمضان المبارک کے پندرھویں روزے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف شاپنگ سینٹرز بازاروں وغیرہ پر عیدخریداری کا آغاز ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے مخصوص اوقات میں سڑکوں پر ٹریفک دباؤ بڑھ جانے اور ٹریفک جام شہریوں کے لیئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔لہذا اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ایک جامع ٹریفک منصوبہ فوری طور پرترتیب اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔۔انہوں نے مذید کہا کہ ٹریفک پولیس افسران جوانوں کی تعداد، دستیاب وہیکلز ودیگر تفصیلات پر مشتمل ایک روسٹرتیارکرکے آئی جی پی ہاؤس برائے ملاحظہ ومناسب اقدامات ارسال کیا جائے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ شاپنگ سینٹر سائیٹس کی سڑکوں کے لیئے شاپنگ کے مخصوص کچھ اوقات کے لیئےباقاعدہ متبادل روٹس بنائے جائیں اور ان روٹس سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے لیئے میڈیا بشمول ایف ایم ریڈیو سروس سے تشہیر کے جملہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں صرف ایس ایس پیز ٹریفک کو ہی میڈیا پر اپنے مؤقف یا بات چیت کا پابند بنایا جائے۔۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے ٹریفک کہ مختلف ایشوز اور باالخصوص شہر میں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹس پر ہونیوالے کاموں کے باعث ٹریفک کی روانی میں آنیوالے تعطل پر اجلاس کو بریفنگ دی۔۔جس پر آئی جی سندھ نے انھیں وزیراعلیٰ سندھکو باقاعدہ ایک مکتوب ارسال کرنے کے لیئے کہا۔۔انہوں نے کہا کہ اس مکتوب کے تحت وزیراعلیٰ سندھ سے سفارشکی جائے کہ باالخصوص مصروف اوقات میں دوسے تین گھنٹوںکے لیئے ایسی تمام شاہراہوں پر جاری ترقیاتی امور بند کردیئے جائیں تاکہ مذکورہ اوقات میں ان شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بلاتعطل جاری رکھا جاسکے ۔۔انہوں نے مذید کہا کہ دوسری صورت میں ایسی تمام سڑکوں کے لیئے مستقل متبادل روٹس ترتیب دیکر ان کی الیکٹرانک/پرنٹ میڈیاسے تشہیر کے مجموعی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک مینجمنٹ اینڈ ریگولیٹری سسٹم میں مذید بہتری کو یقینی بنایا جاسکے ۔۔
آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ کنسٹرکشن ایریاز کی سڑکوں پر متعلقہ ایس ایس پیز ٹریفکوقتافوقتا وزٹ جبکہ ڈی ایس پیز اور سیکشن افسرانایسی تمام شاہراہوں پر اپنی اپنی موجودگیکو ممکن بنائیں گے۔۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ شہر کے ایسے تمام ٹریفک سیکشن کہ جہاں سڑکوں پر ٹریفک دباؤ کم ہے وہاں پر موجود ایس پیز ڈی ایس پیز و دیگر افسران وجوانوں کو دو سے چار گھنٹے کے لیئے ایسی شاہراہوں پر ذمہ داریاں تفویض کی جائیں کہ جہاں ٹریفک دباؤ کے باعث روانیمتاثر ہوتی ہے۔۔
آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات دیں کہ ٹریفک کی صورتحال اور اسکی روانی کے حوالے سے بروقت فیصلوںکے تحت فوری احکامات اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ تاخیریاتوقفکے باعث ٹریفک جام جیسی شکایات بڑھ جاتی ہیں جو بلاشبہ عوام کے لیئے ہریشانیکا باعث بنتی ہیں ۔۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ یکطرفہ ٹریفکپر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور ایسی سڑکوں پر خلاف ورزی کرنیوالوں کی باقاعدہ ویڈیو ریکارڈنگکو ممکن بنایا جائے اور بعد اذاں ایسے ڈرائیورز موٹر سائیکل سواروں ودیگر کے ٹریفک پولیس کے ساتھ منفی رویوں اور برتاؤ کی وڈیو کی میڈیا سے تشہیر کی جائے۔۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک دباؤ کے باعث بلاک ہوجانیوالی سڑکوں پر اگر عوام ٹریفک پولیس سے تعاون نہیں کرتی تو ایسی صورت میں میڈیا نمائندوں کے ذریعے عوام کو اعتماد میں لیکر ٹریفک کی روانی کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے یقین دہانی کرائی کہ رمضان المبارک کے بقیہ ایام میں مذید محنت اور لگن سے ٹریفک امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائیگا اور انشاءاللہ ٹریفک کی روانی میں تعطل یا جام سے متعلق کوئی بھی شکایت کا موقع نہیں دیا جائیگا۔۔۔