آئی جی سندھ نے کراچی آرٹس کونسل میں بیٹھک لگالی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
آئی جی سندھ نے کراچی آرٹس کونسل میں بیٹھک لگالی،،، تمام ڈی آئی جیز سمیت پولیس افسران کی شرکت،،، اے ڈی خواجہ کہتےہیں اسٹریٹ کرائم کوجڑسےاکھاڑنےکیلئےہرممکن اقدامات کئےجائیں، دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید اور زخمی اہلکاروں کے کیسوں پر کام تیز کریں
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی آرٹ کونسل نے پولیس افسران کی بیٹھک لگالی، تمام ڈی آئی جیز، ایس ڈی پی اوز، ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت تمام پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس ایچ اوز تک تمام پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ موصول ہورہی ہے، کام نہ کرنے والے افسران کو وارننگ دی جارہی ہے، وارننگ کے باوجود جو افسران کام نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ایرانی پیٹرول کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی، ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید اور زخمی اہلکاروں کے کیسوں پر کام تیز کریں، دشہت گردی کی جنگ میں زخمی اہلکاروں کو اچھے اسپتال میں منتقل کیاجائےگا، ایک اہلکارکےعلاج کےلئےاسپتال کا 28 لاکھ بل اداکیا۔