آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ استعفیٰ دینے کی پیشکش کرکے اپنی خدمات وفاق کو واپس کرنے کی استدعا کردی۔
کرچی 17 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
کراچی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کےکیس کی سماعت کے دوران داخل کردہ جواب میں انہوں نے
استعفیٰ دینے کی پیشکش کرکے اپنی خدمات وفاق کو واپس کرنے کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ نے سندھ ہائی کورٹ میں حکم امتناع ختم کرنے کی ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو اپنی خدمات وفاق کو واپس لوٹانے کی پیشکش کی۔
اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ اسے انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا اور اس طرح کی صورتحال میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں ہے۔
اے ڈی خواجہ نے اپنے وکیل شہاب اوستو کے ذریعے داخل کردہ جواب میں موقف اختیار کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظرپولیس کے محکمے اورصوبے کے وسیع تر مفاد میں بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں مسئلہ اختیارات کا ہے، آئی جی سندھ ہوں کلرک نہیں، اے ڈی خواجہ
عدالت نے اے ڈی خواجہ کے جواب اور اے جی سندھ کے دلائل سننے کے بعد اے ڈی خواجہ کو کام جاری کرنے کی ہدایت کے بعد سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔