آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، نواز شریف

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، نواز شریف
رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی ایک مشکل کام تھا، تاہم مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی ریلیف اور ملک کی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی ہماری سیاست اور روایت ہے۔
نواز شریف نے وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر انہیں مبارکباد دی۔ اس ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ عوام کی آسانی ان کے دل کا سکون ہے اور وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی محنت کو سراہتے ہیں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنا آسان نہیں تھا، مگر اللہ کا شکر ہے کہ ان کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی ہماری سیاست اور روایت ہے۔
اس موقع پر سردار اویس لغاری نے نواز شریف کی رہنمائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی کی بدولت وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کامیاب ہوئی۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k