ایڈیٹرکاانتخاب

آئین و قانون کا تماشا بنانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،مریم نواز،

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف كی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کا تماشا بناکر فرار ہونے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو كرتے ہوئے مریم نوازکا کہناتھا كہ ای سی ایل میں ان لوگوں كا نام ڈالا جانا چاہیے جودن دہاڑے پورے پاكستان كے سامنے آئین و قانون كا تماشا بنا كر ملک سے فرار ہو گئے۔
مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف اور ان کی بیٹی جومقدمات كا سامنا كرنے لندن سے پاكستان آئے اورجو روز جھوٹے مقدمات كا سامنا كر رہے ہیں، ان كا نام ای سی ایل میں ڈالنے كی بات كی جارہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button