Draft

آئٹم گرل کے طور پر شناخت نہیں بنانا چاہتی:آمنہ الیاس

کراچی (فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلموں میں آئٹم نمبر کرکے شہرت ضرور ملتی ہے لیکن بطور آئٹم گرل شناحت نہیں چاہتی ، پرفارمرکے طو ر پر زندہ بھاگ سے قبل فلم گڈمارننگ کراچی میں کام کرکے فنی کیریئر کا آغاز کردیا تھا ۔اب تک 5 کے قریب فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں۔ نئی فلم سات دن محبت ان میں اہم رول کررہی ہوں جس میں میرے ساتھ ماہرہ خان، شہریار منور، میراسیٹھی، جاوید شیخ، حنا دلپذیر اور دیگر نامور فنکار کام کررہے ہیں ۔ اس فلم میں ایک نئی آمنہ الیاس نظر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ و فیشن انڈسٹری کی بے پنا ہ مصروفیات کے باوجود کئی فلموں کی آفرز مل چکی ہیں۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ میرے پاس فلمیں نہیں وہ غلطی پر ہیں۔اس وقت چار فلموں میں کام کررہی ہوں۔ فلموں کے بارے میں کچھ بتانا قبل ازوقت ہوگا۔ہم خاموشی سے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button