انٹرنیشنل
آئندہ 3سال میں غربت کاخاتمہ کردیا جائے گا۔چینی حکومت
بیجنگ (آئی این پی ) چینی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 3سال میں غربت کاخاتمہ کردیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک میں گذشتہ سال کے اختتام تک 3کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے تھے جبکہ 2012ء میں یہ تعداد 98.99ملین تھی۔ تا ہم چینی حکومت نے اپنی مسلسل کوششوں کے باعث 2تہائی افراد کو غربت سے نجات دلادی ہے، غربت میں کمی اور ترقی کے سٹیٹ کونسل لیڈنگ گروپ آفس کے ڈائریکٹر لیو جانگ فو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ہم ملک سے غربت مکمل خاتمے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں،غربت کا خاتمہ آئندہ 3برسوں کے دوران ہمارے 3 بڑے اہداف میں سے ایک ہے جن کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے اور یہ غربت کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی ۔