آئندہ انتخابات میں مختلف اضلاع میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں،پی ٹی آئی کی کرپشن کیخلاف ایک اور وائٹ پیپر جاری کریں گے، امیر مقام
پشاور (نیوز وی او سی آن لائن)مسلم لیگ کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مختلف اضلاع میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرسکتے ہیں،پی ٹی آئی کے روزنئے کارنامے سامنے آرہے ہیں،2ہزارکنال جنگلات کی زمین من پسندافرادکودی گئی ہے،پی ٹی آئی کی کرپشن کیخلاف ایک اور وائٹ پیپرجاری کریں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہناتھا کہ نوازشریف نے شہبازشریف کوآئندہ وزارت عظمیٰ کیلئے نامزدکردیاہے،وزیراعظم بنناعمران خان کی قسمت میں نہیں،شہبازشریف ہی وزیراعظم بنیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کے پاس کون سے صابن اورشیمپو ہیں،جس سے چورڈاکوقراردیئے جانے والے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعدصاف ہوتے ہیں،انہوںنے کہا کہ عمران خان اورپرویزخٹک میٹروبس کوجنگلہ بس کہتے تھے،ہم پرتنقید کرنے والے آج قرضے لے رہے ہیں،امیرمقام نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کا 360 ڈیم بنانے کاوعدہ کہاں گیا؟اوربلین ٹری کہاں ہے،یہ ہمیں 10 لاکھ پودے ہی دکھادیں،امریکی صدر کے بیان پر ان کا کہناتھا کہ پاکستان کسی دباؤمیں نہیں آئے گا،پاکستان کوکسی امدادکی ضرورت نہیں۔