ایڈیٹرکاانتخاب

آئندہ الیکشن ہم جیتیں گے، کارکن الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیں: علامہ خادم حسین رضوی

اسلام آباد 28 نومبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وی او سی )
علامہ خادم حسین رضوی نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاریوں کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ (صلہ اللہ علیہ وسلم) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن ہمارا ہوگا۔ آئندہ الیکشن جیت کر ملک میں ہم حکومت قائم کریں گے۔ خادم حسین رضوی نے کارکنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیں۔
واضح رہے کہ ماضی قریب میں این اے 120 لاہور اور این اے 4 پشاور کے ضمنی الیکشنز میں بھی تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ نے حیرت انگیز سرپرائز دیا تھا۔ تحریک لبیک نے ان دونوں ضمنی الیکشنز میں دیگر تمام دینی جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ جبکہ سیاسی پنڈتوں کی پیشن گوئی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی تحریک لبیک برا سرپرائز دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button