پاکستان

آئل ٹینکر حادثہ میں ہلاک ہونے وایے23 افراد کی میتیں ڈی این اے کے بعد ورثاءکے حوالے

بہاولپور (نیوز وی او سی آن لائن ) بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق 23 افراد کی میتیں لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق آئل ٹینکر حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے 23افراد کی میتیں ڈی اےن اے کے بعدآج ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیںجبکہ 125ناقابل شناخت میتوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمو نے لے لئے گئے جن کی رپورٹ مکمل ہونے میں ہفتہ لگ سکتا ہے۔
بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ 23 میتیں لواحقین کے حوالے کردیں گئیں ہیں جبکہ 125 ناقابل شناخت میتیں ابھی بھی مردہ خانے میں موجود ہیں۔
بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹرعامر بخاری کے مطابق تمام ناقابل شناخت لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے تاہم ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کے لئے9 سے10 دن لگ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button