پاکستان

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا پیر سے تیل کی سپلائی بند کرنیکا اعلان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شمس شاہوانی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ اوگرا کے قوانین پر عملدرآمد کرانے کی آڑ میں موٹروے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹینکرز ملکان کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دیہائوں سے انہی گاڑیوں سے تیل کی رسد جاری تھی لیکن کسی کو خیال نہ آیا، اب اگر اوگرا کے تحت سیفٹی کے اقدامات کئے جائیں تو فی گاڑی 10 لاکھ روپے خرچ آ رہا ہے۔ شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 85 ہزار ٹینکرز کے ذریعے تیل سپلائی کیا جاتا ہے، حکومت کی پالیسیوں سے مجبور ہو کر ٹرانسپورٹرز نے غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں آئل ٹینکرز الٹنے کے 12 حادثات ہو چکے ہیں جبکہ 25 جون کو احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے کے بعد لگنے والی آگ 200 سے زائد زندگیاں نگل گئی تھی جس کے بعد اوگرا اور موٹر وے پولیس نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لئے سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ظفر حجا زی کے بعد تحریک انصاف کے اہم رہنما کو کمرہ عدالت سے گر فتار کر لیا گیا ، پی ٹی آئی میں افرا تفری مچ گئی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button