آئر لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ، اظہر علی نے اس کے پیچھے چھپی اصل وجہ بتا دی
ڈبلن(نیوز وی او سی آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کا مقابلہ پاکستان کے اچھے بولنگ اٹیک سے تھا پھر بھی انہوں نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف میچ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کیون اوبرائن نے بہترین بیٹنگ کی، کیچز ڈراپ کرنا ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔اظہر علی نے کہا کہ ہمارے بولرز نے پہلے سیشن میں اچھی بولنگ کی، محمد عامر انجری کے باوجود خطرناک بولنگ کر رہا ہے، امید ہے عامر جلد انجری سے مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوتھی اننگز میں ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا، امید ہے ہماری بیٹنگ لائن آخری روز اچھا کھیل پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالیے اور اسے پاکستان پر 139 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو آئرلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے، کیون اوبرائن 118 اور ٹائیرون کین 8 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔