انٹرنیشنل
، ایران کیساتھ ہونیوالا ایٹمی معاہدہ پوری طرح سے متوازن ہے: روس
ماسکو (صباح نیوز)ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ناممکن ہے ، ایران کیساتھ ہونیوالا ایٹمی معاہدہ پوری طرح سے متوازن ہے اور اس میں تمام فریقوں کے مفادات کو مد نظر رکھا گیا۔
ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ناممکن ہے، ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ پوری طرح سے متوازن ہے اور اس میں تمام فریقوں کے مفادات کو مد نظر رکھا گیا۔ امریکہ اور فرانس کے صدور نے اپنی ملاقات کے دوران موجودہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں نئے معاملات کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔