Draft
،کاجول کی خواہش
ممبئی: بھارتی خوبرو اداکارہ کاجول اپنے بیٹے کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہاں ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ میرے بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے اگر بچوں نے والدین کی طرح بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تو ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی تاہم یہ قبل از وقت ہے کہ وہ اپنے مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں، کاجول نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ بالی ووڈ میں میری زندگی کی وہ آخری فلم ہو گی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بنائیں گی۔