پاکستان
،ایف آئی اے نے چوہدری شوگرمل کا ریکارڈٹیمپرنگ کا معاملہ میںSECPکے چیئر مین کو ذمہ دار قرار دیدیا
اسلام آباد(نیوز وی او سی)ایف آئی اے نے چودھری شوگرمل کا ریکارڈٹیمپر کرنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ جمع کروا دی جس میں ایس ای سی پی کے چیئرمین علی عظیم اکرام اور ماہین فاطمہ کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے ان پر فوجداری مقدمے کی سفارش کردی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ایس ای سی پی میں چوہدری شوگرملز کے ریکارڈ مین ٹیمپرنگ کے حوالے سے جاری تحقیقات کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے چو دھری شوگرمل کے ریکارڈ میںردوبدل کا ذمہ دار چیئرمین SECPکو ٹھہرایاہے، اور ان کے خلاف فوجداری مقدمے کی بھی سفارش کر دی او ر ڈائیریکٹر ماہین فاطمہ کو بھی اس میں ذمہ دار قرار دیتے ہوئے محکمانہ کاروائی کی سفارش کی ہے۔